حیدرآباد۔24۔جنوری (اعتماد نیوز)آج ایوان اسمبلی میں آندھرا پردیش تنظیم
جدید 2013بل پر مباحث کے دوران ارکان اسمبلی کے درمیان کافی شور و غل دیکھا
گیا ۔ ایوان اسمبلی میں اسپیکر اسمبلی کی جانب سے فی رکن کو پانچ منٹ اس
بل پر اظہار رائے کرنے کی ہدایت پر سیما آندھرا کانگریس کے ارکان نے تشکیل
تلنگانہ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مباحث کے دوران تلگو دیشم پر سخت
تنقید کیا جوابا تلگو دیشم کے ارکان نے بھی کانگریس ارکان کے خلاف نعرے
لگائے۔یہاں تک
کہ انہیں بولنے کا موقع دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے پوڈیم کا
محاصرہ کیا جس کے بعد تلگو دیشم کے رکن مدو کرشنما نائیڈو نے سری کرشنا
کمیٹی اور 2004-2009تک کانگریس کے تلنگانہ کے معاملہ پر خاموشی سے متعلق
سوال کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس انتخابات میں کامیابی کے لئے ہی
ریاست کی تقسیم کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فی رکن کو ایسے بل پر
اظہار خیال کے لئے صرف پانچ منٹ مختص کرنا ظلم ہے۔ اسکے علاوہ دیگر کئی
ارکان نے بھی اس بل پر اپنے رائے کا اظہار کیا۔